’انٹرنیٹ کنکشن کیلئے قرآن پر ہاتھ رکھ کے قسم اٹھانا ہو گی‘

’انٹرنیٹ کنکشن کیلئے قرآن پر ہاتھ رکھ کے قسم اٹھانا ہو گی‘
ویب ڈیسک: اگر آپ چاہتے ہیں یا آپ کو ضرورت ہے یا کسی بھی طرح سے آپ کی مجبوری ہے کہ انٹرنیٹ کنکشن لگوائیں تو اس کے لیے ترکمانستان کی حکومت نے شہریوں غیر معمولی شرط عائد کر دی ہے۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ترکمانستان گھر پر انٹرنیٹ کنکشن حاصل کرنے کے لیے قرآن پاک کی قسم کھانا ضروری ہو گی۔ اس قسم میں حلف دینا ہو گا کہ انٹرنیٹ کے ذریعہ بند کی جانے ویب سائٹس تک رسائی حاصل نہیں کی جائے گی۔ اس انوکھے فیصلے کے کی روشنی میں جو شہری گھر پر انٹرنیٹ لگوائے گا وہ قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر قسم کھائے گا۔ پھر اس کے اوپر لاگو ہو گا کہ ممنوعہ ویب سائٹس نہیں دیکھے گا اور نہ ان تک رسائی کے لیے کسی قسم کا وی پی این استعمال کرے گا۔ خیال رہے کہ ترکمانستان میں صدر کے حکم پر فیس بک اور ٹوئٹر سمیت کئی ویب سائٹس بین کی گئی ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔