کراچی : محکمہ تعلیم سندھ نے سندھ کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ بھر کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ سیکریٹری اسکولز ایجوکیشن اکبر لغاری کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں 22 دسمبر سے 31 دسمبر 2022 تک چھٹیاں ہوں گی۔