سندھ میں بھی موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان ہوگیا

سندھ میں بھی موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان ہوگیا

ویب ڈیسک:وفاق، پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کے حوالے سےگزشتہ دنوں سے خبریں گردش کررہی ہیں کہ 20 روز کی تعطیلات ہونگی دوسری جانب سندھ میں بھی سرکاری و نجی سکولوں میں چھٹیوں کا اعلان ہوگیا کردیا۔
محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ موسم سرماکی تعطیلات 22دسمبرسے31دسمبرتک ہوں گی،فیصلے کا اطلاق سرکاری و نجی سکول اور کالجز پر ہوگا، محکمہ سکول و کالج تعلیم کی جانب سے چھٹیوں کا نوٹی فکیشن اگلے ہفتے جاری کیا جائے گا۔

اجلاس میں میٹرک اور انٹرکے امتحانات مارچ اور اپریل میں لینے کا فیصلہ کیا گیا، نویں اور دسویں کےامتحانات 15مارچ سے ہوں گے۔

واضح رہے کہ کراچی میں موسم سرما کی چھٹیاں دس روز ہوں گی، سرکاری و نجی سکول، کالجز دس روز تک بند رہیں گے، سکول و کالجز میں 22 دسمبر سے عام تعطیلات ہوں گی۔
اتوار سے منگل کے روز تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے، سکول و کالجز یکم جنوری 2025 بدھ کے روز کھلیں گے۔
 

Watch Live Public News