آزاد کشمیر: موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ

آزاد کشمیر: موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ
کیپشن: آزاد کشمیر: موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ

ویب ڈیسک: طلبہ و طالبات کے لیے خوشخبری، آزاد جموں و کشمیر میں موسم گرما کی تعطیلات میں مزید 4 روز کی توسیع کردی گئی۔

حکومت آزاد جموں و کشمیر نے سمر زون کے تحت آنے والے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔

سیکریٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے 10 سے 13 اگست 2026 تک بند رہیں گے۔

14 اگست کو یومِ آزادی کی عام تعطیل جبکہ 15 اور 16 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات ہوں گی۔ اس طرح طلبہ کو مسلسل ایک ہفتے کی اضافی چھٹیاں مل جائیں گی۔

Watch Live Public News