کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پاکستان کے سفر سے قبل 29 برطانوی اور جنوبی افریقی بین الاقوامی کرکٹ کھلاڑیوں اور معاون عملے کو کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرانے کی ضرورت سے استثنیٰ دے دیا جبکہ دیگر شرائط ان کی آمد کے بعد یہاں پوری ہوں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سی اے اے نے 15 فروری سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹی 20 کرکٹ لیگ میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کی شرکت میں آسانی پیدا کرنے کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی درخواست کی منظوری دے دی۔پی ایس ایل ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کا چھٹا ایڈیشن کراچی اور لاہور میں کھیلا جائے گا