اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے حالیہ دورہ چین کو انتہائی اہمیت کا حامل قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزیدمضبوط ہوئے ہیں۔ سابق سفراء اور صحافیوں سے ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ دنیا میں تبدیلیوں کے حوالے سے چین کا دورہ اہم تھا۔ ہماری معیشت کی درست سمت پر چین نے اعتماد کا اظہار کیا۔ افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کے لیے سب متفق ہیں تاہم امریکی خارجہ پالیسی کی مجبوریاں سامنے آئی ہیں۔ ملک میں مہنگائی کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 18ویں ترمیم کے بعد معاملات میں مشکلات درپیش آئیں۔ اختیارات کی تقسیم ہو گئی۔ سندھ اور پنجاب میں گندم کی الگ الگ قیمتیں ہیں،ملک بھرمیں اشیاء کی قیمتیں یکساں ہونی چاہیئں۔