الیکشن کمیشن نے شہباز، نواز ، مریم اور حمزہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

الیکشن کمیشن نے شہباز، نواز ، مریم اور حمزہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

(ویب ڈیسک ) الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے شہباز شریف، نواز شریف ، مریم نواز اور حمزہ شہباز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے نواز شریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نواز شریف این اے 130 لاہور سے رکن قومی اسمبلی قرار دیا گیا ہے۔ شہباز شریف کی بطور رکن قومی اسمبلی کامیابی کا بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ شہباز شریف این اے 123 لاہور سے رکن قومی اسمبلی قرار دیے گئے ہیں۔

اسی طرح مریم نواز کی بطور رکن قومی اسمبلی کامیابی کا بھی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، مریم نواز کو این اے 119 لاہور سے رکن قومی اسمبلی قرار دیا گیا ہے۔

جاری  کردہ نوٹیفکیشن میں الیکشن کمیشن نے   حمزہ شہباز اور عطاتارڑ کی بطور رکن قومی اسمبلی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ حمزہ شہباز این اے 118 لاہور اور عطا تارڑ  کواین اے 127 لاہور سے رکن قومی اسمبلی قرار دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے سیالکوٹ سے بھی قومی اسمبلی کی 4 نشستوں پر کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں ، این اے 70 سیالکوٹ سے  چوہدری ارمغان سبحانی،  این اے 71 سیالکوٹ سے خواجہ آصف،  این اے 72 سیالکوٹ سے علی زاہد  اور  این اے 73 سیالکوٹ سے  نوشین افتخار کو رکن قومی اسمبلی قرار دیا گیا ہے۔