”پی ٹی آئی کے ملازمین کے اکاؤنٹس میں پیسے آتے رہے“

”پی ٹی آئی کے ملازمین کے اکاؤنٹس میں پیسے آتے رہے“
اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دستاویزات کا جائزہ لیکر فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جمع کرائی ہے ، الیکشن کمیشن نے ساڑھے چھ سال کیس چلنے کے بعد دستاویزات کا جائزہ لینے کی اجازت دی،چارٹرڈ اکائونٹنٹس کو جائزہ لینے کیلئے 55 گھنٹے دیے گئے تھے ،سکروٹنی کمیٹی چارٹرڈ اکائونٹنوٹس کے کام میں رکاوٹ ڈالی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ دستاویزات کی تصویر بنا سکتے تھے نہ ہی فوٹو کاپی کی اجازت تھی، تمام ڈیٹا کی تصدیق کے بعد سو صفحات پر مشتمل رپورٹ تیار کی گئی ہے،شام پانچ بجے قوم کے سامنے تمام نتائج رکھیں گے،اکاونٹنٹس نے تمام ڈیٹا اپنے کمپیوٹرز پر محفوظ کیا،یہ رپورٹ اکبر ایس بابر کے الزامات پر مشتمل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ حقائق ہیں جو پی ٹی آئی کے دستاویزات سے لی گئی ہیں، ابھی سٹیٹ بینک والی رپورٹ کی ہمیں جھلک نہیں دکھائی گئی،چار ملازمین کے اکاونٹس میں پیسے آنے کو پی ٹی آئی نے تسلیم کیا ہوا ہے،ملازمین میرے گھر آ کر بتاتے کہ ہمارے اکاونٹس میں بہت پیسے آتے اور ہم سے چیک لیکر کیش کرایا جاتا ہے۔

Watch Live Public News