آم کے پتے حیرت انگیز فوائد کے حامل ہیں۔ اس کو استعمال کرنے سے آپ کا بلڈ شوگر بھی کنٹرول میں رہے گا۔ آئیے جانتے ہیں کہ اس کے علاوہ آپ کو اس سے اور کیا فوائد حاصل ہوں گے۔ آم کے پتوں میں پیکٹین، وٹامن سی اور فائبر پایا جاتا ہے جو کہ ذیابیطس اور کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں مددگار ہے۔ یعنی جن لوگوں کو ہائی کولیسٹرول کا مسئلہ ہے وہ بھی اس کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ جو لوگ وزن کم کرنا چاہتے ہیں، وہ بھی اسے آزما سکتے ہیں۔ اس کی وجہ سے آپ کا وزن تیزی سے کم ہونا شروع ہو جائے گا۔ جن لوگوں کی نظر کمزور ہوتی ہے وہ بھی آم کے پتے کھا سکتے ہیں۔ اس کا استعمال آنکھوں کی بینائی بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ آم کے پتے ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہیں۔ اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ کیسے ممکن ہے۔ تو آئیے یہ سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں کہ اس پھل کے پتوں کو بلڈ شوگر کنٹرول میں کیسے استعمال کیا جائے۔ تاہم، سنگین مریضوں کو اسے استعمال کرنے سے پہلے ایک بار اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ سب سے پہلے آم کے 10 سے 15 پتے پانی میں اچھی طرح ابال لیں۔ انہیں پوری رات ایسے ہی رہنے دیں۔ صبح اس پانی کو چھان کر پی لیں۔ خیال رہے کہ اسے خالی پیٹ پینا مفید ہے۔ باقاعدگی سے ایسا کرنے سے بلڈ شوگر لیول بھی کنٹرول میں رہے گا۔