ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز، پاکستان نے کلین سوئپ کرلیا

ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز، پاکستان نے کلین سوئپ کرلیا
پاکستان نے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 53 رنز سے شکست دے کر سیریز کلین سویپ کرلی ہے۔ پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 9 اوورز میں 62 رنز دے کر ویسٹ انڈیز کے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ملتان میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 38 اوورز میں 216 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ عقیل حسین 60 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، کیاسی کارٹی نے 33 جبکہ شمارا بروکس نے 18 رنز بنائے۔ پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 270رنز کا ہدف دیا تھا۔ https://twitter.com/TheRealPCB/status/1536088196697804800?s=20&t=dfYNaCsH6VXgpBcRmPep_w پاکستان نے 48 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 269 رنز بنائے۔ گرد آلود ہوا چلنے کی وجہ سے میچ کو 48 اوورز تک محدود کیا گیا تھا پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان ٹیم نے شاہین آفریدی اور حارث روف کی جگہ شاہنواز دھانی اور حسن علی کو شامل کیا جبکہ ویسٹ انڈیز نے بھی تین تبدیلیاں کیں۔ اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی نے شاہنواز دھانی کو ون ڈے کیپ پیش کی۔ https://twitter.com/TheRealPCB/status/1536080483951513600?s=20&t=dfYNaCsH6VXgpBcRmPep_w پاکستان کی جانب سے اوپننگ کے لیے فخر زمان اور امام الحق آئے جنہوں نے پاکستان کا 85 رنز تک پہنچا دیا۔ 17ویں اوور کی چوتھی بال پر ویسٹ انڈیز کے کپتان نکولس پوران نے اپنی پہلی انٹرنیشنل وکٹ حاصل کی۔ انہوں نے فخر زمان کو 35 رنز پر آﺅٹ کیا۔ اس کے بعد پاکستانی کھلاڑی مجموعی سکور میں خاطر خواہ اضافہ نہ کر سکے اور والش نے کپتان بابر اعظم کو صفر پر آؤٹ کردیا۔ https://twitter.com/TheRealPCB/status/1536079539763400705?s=20&t=dfYNaCsH6VXgpBcRmPep_w اس کے بعد 113 کے سکور پر پوران نے امام الحق اور حارث کو آؤٹ کردیا۔ پوران نے ا گلے ہی اوور میں محمد رضوان کو بھی پویلین کی راہ دکھائی۔ اس کے بعد شاداب خان اور خوشدل شاہ نے 91 گیندیں کھیل کر 84 رنز بنائے۔ خوشدل شاہ عقیل حسین کی بال پر بولڈ ہوگئے جبکہ محمد نواز بھی صرف 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ https://twitter.com/TheRealPCB/status/1536064457650192390?s=20&t=dfYNaCsH6VXgpBcRmPep_w پال نے وسیم کو آؤٹ کرکے اپنی دوسری وکٹ حاصل کی۔ شاداب خان 86 رنز بنا کر جیڈن سیلز کی بال پر بولڈ ہوگئے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ملتان میں ہی کھیلے گئے دونوں ون ڈے میچز میں بھی ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔