وزیراعظم کی مولانافضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد، سیاسی مسائل کے حل کیلئے اہم تجویز دیدی

وزیراعظم کی مولانافضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد، سیاسی مسائل کے حل کیلئے اہم تجویز دیدی
کیپشن: Prime Minister's visit to Maulana Fazlur Rehman's residence gave important suggestions for solving political problems

ویب ڈیسک: روٹھوں کو منانے کا مشن لیے وزیراعظم شہباز شریف قائد جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کی آمد کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مولانا عطاء الرحمان، مولانا عبد الواسع و دیگر بھی شریک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں بجث 2024ء کے حوالے سے بھی میاں شہباز شریف نے حمایت طلب کی۔ مولانا فضل الرحمن نے میاں شہباز شریف کو فروری الیکشن نتائج بارے تحفظات سے ایک مرتبہ پھر آگاہ کیا۔ 

مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم ملک میں جمہوریت، شفاف انتخابات اور آئین کی بالادستی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ ہم چاہتے تھے کہ تمام جمہوری قوتیں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے مل کر اپنا کردار ادا کریں۔ 

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ جمہوری اقدار کی حفاظت کے لیے پر امن جد وجہد کو فروغ دیا۔

وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کی دینی خدمات کی تعریف بھی کی۔

وزیراعظم نے سیاسی مسائل کے باہمی تعاون سے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز پیش کر دی۔

Watch Live Public News