اداکارہ صبور علی کی بولڈ تصاویر وائرل ہوگئیں

اداکارہ صبور علی کی بولڈ تصاویر وائرل ہوگئیں
کیپشن: Saboor Aly's bold pics
سورس: web desk

(محمدساجد)پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ صوبر علی سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں، اداکارہ پر ان دنوں سوشل میڈیا صارفین کڑی تنقید کررہے ہیں تاہم صبور کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔

تفصلات کے مطابق معروف اداکارہ صبور علی کی حال ہی میں ایسی تصاویر وائرل ہوئیں جن پر سوشل میڈیا صارفین شیخ پا ہوگئے، اداکارہ نے جو لباس پہنا ہوا تھا اس کو نامناسب تصور کرتے اداکارہ کی تصاویر کو بولڈ قرار دیا،  تصویر میں اداکارہ نے لمبی بازوں والی شارٹ سفید شرٹ پہنی جس نے ان کی کمر نمایاں ہورہی ہے اور  نیلی پھٹی ہوئی جینز کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔

صوبرعلی نے ہاتھ میں سبز ہینڈ بیگ تھاما ہوا ہے جبکہ ایک تصویر میں وہ اپنے شوہر اداکار علی انصاری کے ساتھ نظر آئی، سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

تبصروں میں کہا کہ صوبر کا لباس مقامی روایات اور ثقافت سے مطابقت نہیں رکھتا، سوشل میڈیا پر صبور علی کو وائرل تصاویر پر کافی نفرت انگیز تبصروں کا سامنا ہے۔


 
 

Watch Live Public News