جہیز میں 500 گائیں اور مہنگی گاڑی کی پیشکش،دلہن ایک دلہے 2

جہیز میں 500 گائیں اور مہنگی گاڑی کی پیشکش،دلہن ایک دلہے 2
کیپشن: جہیز میں 500 گائیں اور مہنگی گاڑی کی پیشکش،دلہن ایک دلہے 2

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر شادی سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیران بھی کر دیتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں افریقی ملک سے ایک ایسی ہی خبر نے سب کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے۔

افریقی میڈیا کے مطابق افریقی ملک کینیاء سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا تھا، جس میں خاتون کی جانب سے شادی کے حوالے سے دلچسپ ذکر کیا۔

جس کے بعد خاتون سے شادی کے خواہش مند 2 افراد سامنے آئے، دونوں افراد کی جانب سے خاتون کو شادی کا پروپوزل بھی بھجوایا گیا ہے۔

تاہم پہلے نوجوان نے پروپوزل کے ساتھ جہیز کا بھی ذکر کیا ہے، پہلے امیدوار کی جانب سے خاتون کو جہیز میں 105 گائیں اور مقامی کرنسی کے مطابق 2 اعشاریہ 6 ملین کینئین کرنسی دینے کا اعلان کیا ہے۔

جنوبی سوڈان سے تعلق رکھنے والی اتھیاک داؤ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شادی کے حوالے سے پوسٹ کیا گیا تھا، جس کے بعد سے خاتون سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

پہلے امیدوار کی جانب سے نہ صرف جہیز میں گائیں کی آفر کی گئی بلکہ ساتھ ہی روایتی شادی دھوم دھام سے کرنے کا بھی اعلان کیا۔

 تاہم دوسرے امیدوار کی جانب سے تاحال جہیز سمیت شادی سے متعلق کوئی آفر سامنے نہیں آئی ہے، لیکن کینئین سوشل میڈیا پر دوسرے امیدوار سے متعلق افواہ گرم ہے۔

جس کے مطابق دوسرا امیدوار پہلے امیدوار سے کہیں زیادہ یعنی 350 گائیں اور ایک ٹویوٹا وی 6 دینے کا ارادہ رکھتا ہے جبکہ نوجوان لڑکی کی فیملی کے لیے 4 بیڈ روم والا گھر بھی بنا کر دیگا، تاہم فیصلہ ریاست جنگلئی کے کیٹل فارم میں ہوگا۔

Watch Live Public News