ویب ڈٰسک: پاک آرمی کی جانب سے ضلع مہمند کے قبائلی نوجوانوں میں آرٹس اور کلچر کے حوالے سے آگاہی مہم کا انعقاد ۔
تفصیلات کے مطابق اس سلسلہ میں ایک ہفتہ پر مشتمل فوٹوگرافی مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ فوٹو گرافی کے مقابلہ میں ضلع مہمند اور لاہور کے نامور تعلیمی اداروں کے طلباء نے حصہ لیا۔
مقابلہ میں طلباء نے ضلع مہمند کے مختلف علاقوں میں قدرتی خوبصورتی کو اپنے کیمروں میں محفوظ کیا۔ طلباء نے علاقے میں موجود قدرتی وسائل اور علاقائ تہزیب و تمدن کو بھی اجاگر کیا۔
اس کے علاوہ ایک ہفتہ پر مشتمل مقابلہ کے اختتام پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پوزیشنز لینے والے طلباء کو انعامات سے نوازا گیا۔