”عوام کے اعتماد کا شکریہ ، کبھی مایوس نہیں کریں گے “

”عوام کے اعتماد کا شکریہ ، کبھی مایوس نہیں کریں گے “
لاہور ( ویب ڈیسک ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات کے حوالے سے کہا ہے کہ عوام نے مسلم لیگ(ن) پر اعتماد کیا ، ملک کو نئے جذبے سے خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کریں گے اور عوام کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔ سوشل میڈیا پر اپنی ایک ٹویٹ میں مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں۔کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) پر اپنے ووٹ کے ذریعے اعتماد کا اظہار کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ یقین دلاتے ہیں کہ عوام کو مایوس نہیں کریں گے اور ان کی مشکلات اور مسائل کو حل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے https://twitter.com/CMShehbaz/status/1437087106006913025 ایک دوسری ٹویٹ میں شہباز شریف نے کہا کہ ملک کو ایک نئے جذبے سے تعمیر، ترقی اور خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کریں گے۔ ان شاءاللہ۔یاد رہے کہ کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات میں مسلم لیگ(ن) نے پنجاب میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے اور سب سے زیادہ نشستیں جیتی ہیں۔

Watch Live Public News