عمر شریف کے ویزہ کے معاملہ پر اہم پیشرفت

عمر شریف کے ویزہ کے معاملہ پر اہم پیشرفت
اسلام آباد (پبلک نیوز) اداکار عمر شریف کے ویزہ کے معاملہ پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا ٹویٹ آ گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آفس نےاداکار عمر شریف کے ویزہ کے کوائف متعلقہ سفارتخانے کو بجھوا دئیے۔ ڈاکٹر شہباز گل نے لکھا کہ عمرشریف کے ویزہ سے متعلق کوائف ان کے خاندان کے تعاون سے بھجوائے گئے۔ انشاللہ بہت جلد اداکار عمر شریف کو ویزہ ایشو ہو جائے گا۔ وزیراعظم آفس ان کے خاندان سے مسلسل رابطے میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اداکار عمر شریف ملک کا سرمایہ اور پہچان ہیں، ثقافتی شعبہ میں ان کی عظیم خدمات ہیں۔ عمرشریف کی صحت کے حوالے سے حکومت ہر ممکن تعاون کررہی ہے۔ عمر شریف کے ویزہ پراسس میں بھی ہر ممکن تعاون کیا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔