سوات سے ملحقہ کبل کے علاقے برہ بانڈئی کوٹکے میں دھما کا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں رکن امن کمیٹی ادریس خان سمیت 5 افراد شہید ہوگئے ہیں۔ ڈی پی او زاہد مروت کا کہنا ہے کہ شہید افراد میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔