” جتھوں سے ریاست بلیک میل ہوئی نہ ہو گی“

” جتھوں سے ریاست بلیک میل ہوئی نہ ہو گی“

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ جتھوں سے ریاست نہ کبھی پہلے بلیک میل ہوئی نہ آئندہ ہو گی۔ پورے ملک میں تمام اہم شاہراؤں پر ٹریفک روانی سےجاری ہے۔ پولیس اور سکیورٹی ادارے ہمارا فخر ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹی پر جاری کردہ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں وردی پہنے افراد ریاست کی عزت اور بقاء کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔ ان کی عزت اور ناموس کا تحفظ ہر شہری پر ایسے ہی لازم ہے جیسے ریاست سے وفاداری کا اصول۔ جن لوگوں نے یہ اصول پامال کیا وہ قومی مجرم ہیں اور ان سے وہی سلوک ہونا چاہیے۔

فواد چودھری نے مزید کہا کہ پورے ملک میں تمام اہم شاہراؤں پر ٹریفک روانی سے جاری ہے،جتھوں سے ریاست نہ کبھی پہلےبلیک میل ہوئی نہ آئندہ ہو گی۔ جمہوریت میں مختلف حلقوں کو نقطہ نظر کی اجازت ہوتی ہے لیکن حکومت کو بزور طاقت بلیک میل کوئی نہیں کر سکتا۔ پولیس اور اداروں پر تشدد میں ملوث مجرموں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔