روٹی کے بعد نان بھی سسستا ہوگیا

روٹی کے بعد نان بھی سسستا ہوگیا

(ویب ڈیسک )   پنجاب کے عوام کیلئے خوشخبری ، روٹی کی قیمت میں بڑی کمی کردی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں کہا ہے کہ  حکومت پنجاب نے آج سے روٹی کی قیمت کم کر کے 16 روپے فی روٹی مقرر کر دی ہے۔ پنجاب کے تمام اضلاع اور ممتعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ اس فیصلے پر سختی سے عمل درآمد  کو یقینی بنائیں۔ 

مریم نواز نے بیان میں  کہا کہ   اللّہ ربّ العزت عوام کے لیے مزید آسانی فرمائے۔

ادھر  وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے روٹی نان کی نئی قیمت کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفیکیشن پنجاب نگرانی قیمت برائے اشیاء ضروریہ آرڈینینس 2023  کی شق پانچ (3)، (4d) اور چھ کے تحت جاری کیا گیا۔

ترجمان ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ   100 گرام روٹی کی قیمت 16 روپے، نان 120 گرام کی قیمت 20 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ضلع بھر میں روٹی نان کی قیمت کا اطلاق فی الفور ہو گا۔

ترجمان ڈی سی لاہور  نے بتایا کہ  گندم کی بہتر فصل، رسد اور قیمت کے پیش نظر محکمہ خوراک کی سفارش پر نئی قیمتوں کا تعین کیا گیا۔ عوام کسی بھی جگہ روٹی نان کی قیمت کے حوالے سے شکایت 080002345 پر درج کروائیں۔