(ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بزنس مین کا جو پیسہ بیرون ملک ہے وہ 20 سے 30 فیصد ہی واپس لے آئیں، بزنس مین بجٹ سے پہلے 10 ارب ڈالر پاکستان واپس لے آئیں،یہ مشکل کام نہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور فیلڈمارشل کی ملک کیلئے کاوشیں قابل تحسین ہیں،فیلڈ مارشل کوئی بات کرتے ہیں تو اس کوپورا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کوسازگار ماحول فراہم کرنا پہلی ترجیح ہے،تاجروں کیلئے دنیامیں کہیں اتنا منافع نہیں جتنا پاکستان میں ہے،تاجربرادری کو درپیش مسائل حل کریں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بزنس مین کا جو پیسہ بیرون ملک ہے وہ 20 سے 30 فیصد ہی واپس لے آئیں، بزنس مین بجٹ سے پہلے 10 ارب ڈالر پاکستان واپس لے آئیں،یہ مشکل کام نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بزنس مین کیلئے علیحدہ پاسپورٹ جاری کرنے کی تجویز ہے، بزنس مین کو پاسپورٹ مکمل تصدیق کے بعد جاری کیاجائے گا،ایک یا دو فیصد لوگوں کی وجہ سے پوری بزنس کمیونٹی کو سزانہیں دے سکتے۔