اقوام متحدہ کا چیمپئن آف چینج ایوارڈ پاکستانی نوجوان کے نام

اقوام متحدہ کا چیمپئن آف چینج ایوارڈ پاکستانی نوجوان کے نام
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی نوجوان ممبر پرائم منسٹر نیشنل یوتھ کونسل زین اشرف مغل نے اقوام متحدہ کا چیمپئن آف چینج ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستانیوں کو زین اشرف مغل نے بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔ عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران نوجوانوں اور مستحق افراد کو پاؤں پر کھڑا کرنے والے پاکستانی نوجوان نے 39 ممالک کے مقابلہ میں پاکستان کا نام روشن کر دیا۔ 39 ممالک کے نوجوانوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پاکستانی نوجوان زین اشرف مغل کو اقوام متحدہ کے چیمپئن آف چینج ایوارڈ کا حق دار ٹھہرایا گیا ہے۔ نوجوانوں اور مستحق افراد کو مالی طور پر بااختیار بنانے کے لیے 39 ممالک کے نوجوانوں میں مقابلہ تھا۔ جس میں پاکستان بازی لے گیا۔ زین اشرف مغل کی فلاحی تنظیم کی جانب سے 14 سو خاندانوں کو بلاسود قرضے دیئے گئے اور انٹرپرینور بنایا گیا۔ اس کے علاوہ 4ہزار 2 دو بچوں کو دوبارہ سکولوں میں بھجوایا۔ ایسی کئی دیگر کاوشوں کی بنا پر ان کو ایوارڈ دیا گیا۔ خیال رہے کہ زین اشرف مغل بین الاقوامی کامن ویلتھ ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں۔ فوربز سوشل انٹرپرینور انڈر 30 فہرست میں بھی زین اشرف مغل شامل ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔