نوازشریف آئی ٹی سٹی کا اشتہار ٹائمز اسکوائر پر

نوازشریف آئی ٹی سٹی کا اشتہار ٹائمز اسکوائر پر
کیپشن: نوازشریف آئی ٹی سٹی کا اشتہار ٹائمز اسکوائر پر

ویب ڈیسک: حکومت پنجاب کے منصوبے نواز شریف آئی ٹی سٹی کے اشتہار کی تصویر امریکا کے شہر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کردی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس پر یہ تصویر شیئر کی۔ مریم نواز نے تصویر کے عنوان میں لکھا کہ پنجاب آئی ٹی کے انقلاب کیلئے دروازے کھول رہا ہے۔ 

عنوان کے ساتھ اشتہار نظر آرہا ہے۔ جس میں مریم نواز کی تصویر بھی نمایاں ہے۔ 

ایکس پوسٹ میں تصویر شیئر کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ 'نواز شریف ٹائمز اسکوائر کی اسکرین پر، آئی ٹی سٹی پنجاب کی بے مثال پیش رفت الحمدللہ۔!'  

Watch Live Public News