میسی ارجنٹائن کیلئے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے

میسی ارجنٹائن کیلئے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے
قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹائن نے کروشیا کو شکست دے دی اور فائنل میں پہنچ گیا۔ سیمی فائنل میں ارجنٹائن نے کروشیا کو 3 صفر سے شکست دیدی ہے ، ارجنٹائن کے 2 گول جولین الواریز نے کیے جب کہ 1 گول لیونل میسی نے اسکور کیا تھا ۔سیمی فائنل میں کروشیا کے خلاف گول کرکے میسی نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا ہے ۔ لیونل میسی ورلڈ کپ مقابلوں میں ارجنٹائن کی جانب سے مجموعی طور پر سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔ ورلڈکپ مقابلوں میں میسی کے گولز کی تعداد 11 ہوچکی ہے ، یہ اعزاز پہلے گیبریل بیٹسٹوٹا کے پاس تھا، انہوں نے ارجنٹائن کی جانب سے ورلڈکپ مقابلوں میں دس گول کیے تھے۔ اس کے علاوہ میسی نے ورلڈکپ میں سب سے زیادہ میچز کھیلنےکا ریکارڈ برابر کر دیا، میسی فٹبال کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں ارجنٹائن کے لیے 25 بار کھیلے، اس سے قبل یہ ریکارڈ جرمنی کے لوتھر میتھاؤس کے پاس تھا۔ لیونل میسی پانچویں مرتبہ ورلڈکپ میں کھیل رہے ہیں، ان کے پاس ورلڈکپ میں سب سے زیادہ میچز کھیلنے کا ریکارڈ توڑنے کا موقع بھی ہوگا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔