ویب ڈیسک: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم شہباز شریف اسلام آباد میں ملاقات کیلئے مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچے، ملاقات کے دوران مسلم لیگ (ن) کے صدر نے سربراہ جمعیت علمائے اسلام کو اتحاد میں شامل ہونے کی دعوت دی، اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے شہباز شریف کو اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔
مولانا فضل الرحمان نے جمعیت علمائے اسلام کے ساتھ مبینہ دھاندلی کی شکایات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مینڈیٹ کیسے چوری ہوا؟، جماعت کی اکثریت کی رائے ہے ہم اپوزیشن میں بیٹھیں، آج مجلس عاملہ کے سامنے آپ کی درخواست رکھوں گا جو بھی فیصلہ ہوا آپ کو آگاہ کردوں گا۔