پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں بڑااضافہ

پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں بڑااضافہ
کیپشن: پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں بڑااضافہ

ویب ڈیسک: 11 ماہ کےدوران کاروں کی فروخت میں اضافہ،مالیاتی فرم کے مطابق مجموعی طور پہ جنوری میں کاروں کی فروخت 11.7 ہزار تک پہنچ گئی۔

مالیاتی فرم کے مطابق کاروں کی فروخت میں ماہانہ بنیاد پر 72 فیصد اضافہ ہوا۔

پی اے ایم اے کا کہنا ہے کہ جنوری میں کاروں کی فروخت میں 30 فیصد سالانہ اضافہ ہوا۔

اعدادوشمار کےمطابق تاہم مالی سال 24 کے 7 ماہ کی فروخت 49 فیصد کم رہی،جنوری 24 میں مسافر کاروں کی فروخت 7,802 یونٹس ہوگئی،جنوری 2023 میں کاروں کی سیلز 6,021 یونٹس تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کم بیس افیکٹ اور نئے ماڈل کے اجراء سے سیلز بڑھیں، گاڑیوں کی فروخت میں عام طور پر جنوری میں اضافہ ہوتا ہے۔

Watch Live Public News