نواز شریف کی پارٹی کو پنجاب میں الیکشن کی تیاری کی ہدایت

نواز شریف کی پارٹی کو پنجاب میں الیکشن کی تیاری کی ہدایت
مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارٹی قیادت کو پنجاب میں الیکشن کی تیاری کی ہدایت کردی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، اعظم نذیر تارڑ ، رانا ثناء اللّٰہ، اور اور دیگر رہنما شریک ہوئے ۔ اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا کہنا تھا کہ کہ پورے پنجاب میں ن لیگ کے رہنما اور ورکرز متحرک ہوجائیں اور ہمارے امیدوار بھرپور طریقے سے الیکشن میں بھی حصہ لیں ۔ ن لیگی قائد نے مزید کہا کہ غیر جمہوری سوچ رکھنے والے سابق وزیر اعظم عمران خان سے کوئی اچھی توقع نہیں رکھی جاسکتی ہے ۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی حکومت میں ملک کو پہنچنے والے نقصانات سے متعلق عوام کو بھی بتایا جائے گا۔ اجلاس میں طے پایا کہ عمران خان کے دور میں اُن کے گھر سے شروع ہونے والی کرپشن کا بھی عوام کو بتایا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔