24 سال قبل اغواء ہونے والے بیٹے کی باپ سے ملاقات

24 سال قبل اغواء ہونے والے بیٹے کی باپ سے ملاقات

بیجنگ(ویب ڈیسک) چین میں 24 برس تک اغوا شدہ بیٹے کی تلاش کرنے والے باپ کو بچھڑا ہوا بیٹا مل گیا. حیران کن طور پر اس شخص‌نے اپنے گمشدہ بیٹے کی تلاش میں موٹر سائیکل پر پانچ لاکھ کلومیٹر کا سفر کیا۔

گو گنگ ٹینگ کے بیٹے کو محض دو سال اور پانچ ماہ کی عمر میں اغواء کیا گیا تھا، اسے 1997 میں مشرقی صوبہ شانڈونگ کے خاندانی گھر کے سامنے سے اغوا کیا گیا تھا ، جہاں وہ کھیل رہا تھا۔ سمگلروں نے لڑکے کو چھین لیا اور اسے وسطی چین کے ایک خاندان کو فروخت کردیا۔

کئی سال کی تلاشی کے بعد پولیس نے اتوار کے روز گئو کو بتایا کہ ڈی این اے ٹیسٹ نے تصدیق کی ہے کہ وسطی صوبے ہینن میں رہنے والا 26 سالہ ٹیچر واقعی گو کا طویل عرصہ سے گمشدہ بیٹا تھا۔بیٹے کے اغوا ہونے کے بعد 27 سالہ گیو نے ملازمت چھوڑ دی تھی اور موٹرسائیکل پر ایک لمبا سفر کیا تھا جبکہ اس کے بیٹے کی تصویر پیٹھ پر بندھی ہوئی تھی۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔