لاہور ( پبلک نیوز) پنجاب پولیس میں ایک بار پھر اکھاڑ پچھاڑ کر دی گئی۔ اہم پولیس آفیسرز کے تقرروتبادے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی رانا شعیب محمود کو ڈی پی او اٹک تعینات کر دیا گیا۔ سی ٹی او راولپنڈی کیپٹن ر مظہر اقبال کو ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی تعینات کر دیا گیا۔ اے آئی جی پروکیورمینٹ سی پی او لاہور فیصل مختار کو ڈی پی او پاکپتن تعینات کر دیا گیا۔ ڈی پی او اٹک سید خالد محمود کو اے آئی جی پروکیورمینٹ سی پی او لاہور تعینات کر دیا گیا۔ ڈی پی او پاکپتن ملک جمیل ظفر کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ ایس پی پٹرولنگ سرگودھا تنویر احمد ملک کو سی ٹی او فیصل آباد تعینات کر دیا گیا۔ سی ٹی او فیصل آباد شاہ زادہ عمر عباس کو ایڈیشنل ایس پی سٹی ڈویژن گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا۔ ایڈیشنل ایس پی سٹی ڈویژن گوجرانوالہ محمد وقار عظیم کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔