وزیراعظم شہباز شریف آج رات قوم سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف قوم سے خطاب کریں گے۔ واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا کی سمری کی روشنی میں پیٹرول کی قیمت میں 18 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 33 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔