اسٹیج اور ٹی وی کے معروف اداکار مجاہد رانا انتقال کرگئے

اسٹیج اور ٹی وی کے معروف اداکار مجاہد رانا انتقال کرگئے

(ویب ڈیسک ) اسٹیج اور ٹیلی ویژن کے   اداکار مجاہد رانا  صوبائی داراحکومت لاہور میں انتقال کر گئے ہیں۔

اس حوالے سے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ  60 سالہ اداکار مجاہد رانا جگر اور مہروں کے عارضے میں مبتلا تھے اور1 ہفتے سے لاہور کے میو ہسپتال  میں زیرِ علاج تھے۔

نمازِ جنازہ کے بعد مرحوم کی تدفین مقامی قبرستان میں کر دی گئی۔

خیال رہے کہ  مجاہد رانا نے اپنے کیریئر میں اسٹیج اور ٹی وی کے کئی ڈراموں میں کام کیا۔

Watch Live Public News