خانہ کعبہ، مسجد نبوی میں ’روبوٹ‘ آب زم زم تقسیم کریں گے

خانہ کعبہ، مسجد نبوی میں ’روبوٹ‘ آب زم زم تقسیم کریں گے
ریاض (ویب ڈیسک) کورونا وائرس نے دنیا کو روک کر رکھ دیا۔ ایک طرف عالمی وبا کا ذہنی دباؤ اور دوسری جانب سے دنیا بھر کی حکومتوں کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایس او پیز۔ میل جول کے دوران چھ فٹ کا فاصلہ سب سے اہم مسئلہ بنا۔ خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اس حوالے سے اقدامات پر انتہائی ذمہ داری اور سختی سے عمل درآمد کرایا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ کورونا کی وجہ سے حج کی اجازت نہیں دی گئی۔ رواں برس بھی صرف سعودی عرب میں مقیم 60 لوگوں کو حج کی اجازت دی گئی ہے۔ حرمین شریفین کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر دو ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں جن میں روبوٹس کو آب زم زم کی کی بوتلیں تقسیم کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ انتظامی امور کے لیے قائم کمیٹی کے سربراہ امام عبدالرحمان السدیس کی جانب سے اس روبوٹ سروس کا افتتاح کیا گیا۔ اس نئی خدمت سے نمازیوں کو خاصی سہولت مل رہی ہے۔ روبوٹ خود کار طریقہ سے آب زم زم کی بوتلیں لے کر نمازیوں تک پہنچاتے ہیں۔ ان کے لیے مخصوص راستے ہیں جن پر وہ نماز میں بغیر رکاوٹ ڈالے آ اور جا سکتے ہیں۔عبدالرحمان السدیس کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کے دوران جدید ٹیکنالوجی سے خدمات لینا وقت کی ضرورت ہے۔ نمازیوں کو کورونا وائرس سے بچانے کی غرض سے اس ٹیکنالوجی کو استعمال میں لایا گیا ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔