ویب ڈیسک: لاہور کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کر دی گئی۔
پولیو وائرس کا پھیلاؤ نہ رک سکا ، آوٹ فال ڈسپوزل اسٹیشن سے 17 اپریل کو حاصل کئے گئے سیوریج نمونے میں پولیو وائرس پایا گیا ۔ پولیو کے خلاف شہر میں پے در پے مہم کے باوجود ماحول میں پولیو وائرس موجود ہے۔
پولیو وائرس کی موجودگی بچوں کی صحت کیلئے سنگین خطرہ ہے۔