توہین مذہب، بھارتی شہری کی گرفتاری کا مطالبہ زور پکڑ گیا

توہین مذہب، بھارتی شہری کی گرفتاری کا مطالبہ زور پکڑ گیا

ویب ڈیسک: بھارتی شہری وسیم رضوی کے خلاف ٹویٹر پر ٹرینڈ چل رہا ہے جس میں اس کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شدت پسند مودی سرکار میں مسلمانوں کے خلاف آئے روز نفرت آمیز بیانیے پر مبنی مہم چلائی جاتی ہے۔ اب  بھارتی شہری نے توجہ حاصل کرنے کے لیے بھارت کے سپریم کورٹ میں ایک متنازع پٹیشن دائر کی ہے جس سے توہین مذہب کا واضح تاثر ملتا ہے۔

بھارتی شہری کی اس پٹیشن  پر مسلمان طبقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ مختلف طبقات فکر کے علماء نے بھارتی شہری وسیم رضوی کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ علماء کا کہنا ہے کہ اس واقعے سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے،۔ حکومت اس عمل کے خلاف فوری ایکشن لے۔

واضح رہے کہ مودی سرکارمیں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔ ماضی میں بھی ایسے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

چند روز قبل بھارت میں مرکزی وزارت تعلیم کی جانب سے مدارس میں ہندوئوں کی مذہبی کتابوں گیتا اور رامائن کو نصاب کا حصہ بنانے کا فیصلہ سامنے آیا جس پر مسلم مذہبی رہنماوں اور اور دانشوروں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی۔ کہا جا رہا ہے کہ بھارت میں رائج سیکولر نظام تعلیم پر اس سے پہلے ہندتوا کا رنگ چڑھا ہوا ہے لیکن اب دینی تعلیم کے لیے قائم کردہ مدارس بھی اس کے زیر اثر لانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ شنید ہے کہ قرانی آیات کے خلاف پٹیشن بھی اسی واقعے کا تسلسل ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔