وزیرخارجہ جےشنکرکادورہ پاکستان کنفرم،بھارتی وزارت خارجہ کی تصدیق

وزیرخارجہ جےشنکرکادورہ پاکستان کنفرم،بھارتی وزارت خارجہ کی تصدیق
کیپشن: وزیرخارجہ جےشنکرکادورہ پاکستان کنفرم،بھارتی وزارت خارجہ کی تصدیق

ویب ڈیسک:بھارت نے اسلام آباد میں ایس سی او اجلاس میں شرکت کی تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وفد وزیرخارجہ جے شنکر کی سربراہی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کرے گا، جے شنکر 15-16 اکتوبر کو ایس سی او سربراہی اجلاس کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس میں شرکت کیلئےبھارتی وزیرخارجہ جے شنکر اسلام آباد آئیں گے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی حکام نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ وہ شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

بھارتی وزارت خارجہ نے جمعہ کو اعلان کیا کہ وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہی اجلاس کے لیے پاکستان میں   بھارتی وفد کی قیادت کریں گے۔

 بھارتی وزارت خارجہ  کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایک بریفنگ میں کہا، " جے شنکر 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونے والی SCO سربراہی اجلاس کے لیے بھارت کے ایک وفد کی قیادت کریں گے۔"

 یادرہے پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کی کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ (CHG) اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔

اس سے قبل سنہ 2016 میں پٹھان کوٹ ایئربیس اور اُڑی میں حملوں کے بعد انڈیا نے پاکستان میں ہونے والے سارک اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔
گزشتہ برسوں میں صرف کرتارپور راہدری کا افتتاح ایسا موقع تھا جب انڈیا نے اپنے دو یونین منسٹرز پاکستان بھیجے تھے۔
دی ہندو اخبار کے مطابق انڈیا اور پاکستان دونوں نے چین، روس اور وسطی ایشیا سمیت علاقائی گروپس میں شامل ہونے پر فیصلہ کیا کہ وزرائے اعظم کی بجائے ان کے منتخب رہنما دیگر ممالک کے صدور کے ساتھ سربراہان مملکت کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ یہی وجہ ہے کہ انڈین وزیراعظم نریندر مودی اب تک ایس سی او کی ایچ او جی کانفرنسوں میں شرکت کے لیے نائب صدر یا وزیر خارجہ کو بھیجتے رہے ہیں۔
 

Watch Live Public News