ویب ڈیسک:(محمدساجد) بالی ووڈ انڈسڑی کے معروف اداکار گووندا کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا، چھٹی ملنے کے بعد اداکار نے خود کے ساتھ پیش آنے والا سارا قصہ میڈیا کوسنایا۔
تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ انڈسٹری کے سٹار اداکارگووندا کی ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے ناخوشگوار واقعہ کے بارے تفصیل کے ساتھ بتایا، اداکار نے بتایا کہ صبح تقریباً 4 بج کر 45 منٹ کا ٹائم تھا، ریوالور رکھتے ہوئے جب گری تو چل پڑی، مجھے اس وقت ایسا محسوس ہوا کہ جھٹکا لگا ہے اور سمجھ نہیں آیا کیا ہوا، جب میں نے دیکھا تو خون کا فوارہ نکل رہا تھا۔
اداکار نے بتایا کہ انہوں نےسوچا کہ اس معاملے کو کسی اور طرح سے جوڑا نہ جائے، کسی پر الزام نہ لگایا جائے، میں نے ویڈیو تیار کی اور ڈاکٹر اگروال کے گھر گیا.
خاتون رپورٹر نے اداکار سے سوال کیا کہ اُس وقت کیا وہ گھر میں اکیلے تھے؟ گووندا نے جواب دیتے کہا وہ کولگتہ شو کے لئے نکل رہے تھے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گووندا کے ارد گرد لوگوں کا ہجوم ہے اور اداکار اپنے چاہنے والوں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والوں کے آگے ہاتھ جوڑ کے ان کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔