یوٹیوب کا کورونا ویکسین کے خلاف گمراہ کن مواد پر ایکشن

یوٹیوب کا کورونا ویکسین کے خلاف گمراہ کن مواد پر ایکشن

دنیا کی مقبول ترین ویڈیو سٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے کورونا ویکسین کے خلاف منفی پروپیگنڈے پر مشتمل30000 ویڈیوز کو ہٹا دیا۔

گزشتہ سال اکتوبر سے پہلے سٹریمنگ ویب سائٹ نے کورونا کے حوالے سے مؤقف کافی سخت رکھا تاہم ویکسین کے حوالےسے منفی مہم پر زیادہ زور نہیں دیا تھا تاہم اب یوٹیوب نے پالیسی بدلتے ہوئے کورونا کے حوالے سے سرچز اور ویڈیو کانٹینٹ کی جانچ کرنیوالے پینلز میں تفصیلات کے لنک میں اضافہ کر دیا ہے۔

تازہ صورتحال کے مطابق یوٹیوب نے کورونا ویکسین کے خلاف منفی پروپیگنڈے پر مشتمل30000 ویڈیوز کو ہٹا دیا ہے۔

کمپنی حکام کی جانب سے اس بابت بتایا گیا ہے کہ ایسے مواد کو بھی ویب سائٹ سے ہٹانے کی پلاننگ کی جا رہی ہے جس میں یہ بتایا گیا ہو کہ  کورونا ویکسین لگوانے سے موت واقع ہوسکتی ہے، یا یہ کسی اور طرح نقصان دہ ہے۔

یوٹیوب کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ مستقبل میں ہر اس ویڈیو پر پابندی عائد ہو گی جس میں عالمی ادارہ صحت یا کسی ملک کے محکمہ صحت کی تجویزات سے متعلق منفی معلومات دی جائے گی۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔