سعودی شہزادی نورہ بنت فیصل انتقال کر گئیں

سعودی شہزادی نورہ بنت فیصل انتقال کر گئیں
ریاض: ایوان شاہی کے مطابق شہزادی کی نمازجنازہ بروز پیر نمازعصرکےبعدجامع مسجد ریاض میں پڑھائی جائے گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ شہزادی نورہ بنت فیصل بن عبدالعزیز انتقال کرگئیں ہیں۔ ترجمان سعودی ایوان شاہی کا کہنا ہے کہ شہزادی کی نمازجنازہ بروز پیر نمازعصرکےبعدجامع مسجد ریاض میں پڑھائی جائے گی۔ سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادی نورہ گلوبل فیشن ہیروس کمپنی کی بانی تھی، اس کے ساتھ وہ سعودی الازیاۃ کی ایگزیکٹو چیئرپرسن بھی تھیں۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ شہزادی نورہ نے اپریل 2018 میں مملکت کی تاریخ میں پہلی بارفیشن ویک کا انعقاد کیا تھا، سعودی فیشن ویک کا اہتمام محکمہ تفریحات کی شراکت سے کیا گیا تھا۔ سعودی شہزادی نورہ کو عربی کے ساتھ ساتھ انگریزی ، فرانسیسی اور جاپانی زبانوں پر بھی عبور حاصل تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔