لاہور:سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے قوم کے نام اہم پیغام جاری کر دیا ہے. چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں آپ کی جنگ لڑ رہا ہوں، مجھے کچھ ہوجاتا ہے یا جیل چلا جاتا ہوں تو آپ نے جدوجہد جاری رکھنی ہے۔ انہوںنے کہا کہ پولیس مجھے گرفتار کرنے آئی ہے، ان کا یہ خیال ہے میں جیل چلا جاؤں تو قوم سوجائے گی، آپ نے اپنے حقوق اور حقیقی آزادی کیلئے باہر نکلنا ہے، میں نے اپنی ساری زندگی یہ جنگ لڑی ہے اور لڑتا رہوں گا۔ عمران خان نے مزید کہا کہ آپ نے ثابت کرنا ہے کہ عمران خان کے بغیر بھی قوم جدوجہد کرے گی۔