ویب ڈیسک:ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیاد پر 3 فیصد کمی ریکارڈکی گئی۔
اوسی اے سی اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 3.68ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے 3.81ملین ٹن کے مقابلے میں 3فیصدکم ہے۔
اعداد وشمار کے مطابق ستمبر 2024 میں ملک میں 1.27ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال ستمبرکے مقابلے میں 5فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال ستمبرمیں ملک میں 1.22ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔
اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 1.85ملین ٹن پٹرول،1.42ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل اور0.21 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ہوئی، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں 1.85ملین ٹن پٹرول،1.44 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل اور0.35 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔