شناختی کارڈ بنوانے والوں کی ایک اور بڑی مشکل حل

شناختی کارڈ بنوانے والوں کی ایک اور بڑی مشکل حل
کیپشن: Nadra office
سورس: web desk

(حیدر منیر) نادرا کی جانب سے شہریوں کے لیے اہم سہولیات کا آغاز کر دیا گیا ہے ، شہری اب ملک بھر کے 83 جی پی سوز اور پوسٹ آفسز میں نادرا کی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکے گے ۔

تفصیلات کے مطابق نادرا کی جانب سے شہریوں کے لیے ملک بھر کے منتخب جی پی اوز اور ڈاک خانوں میں نادرا سہولیات کا آغاز کردیا گیا ہے ،ملک بھر کے 83 جی پی سوز اور پوسٹ آفسز اب نادرا کی سہولیات بھی دیا کرے گے ، سہولیات میں شناختی کارڈ دوبارہ بنوانے، تجدید اور ترمیم شامل ہے۔

 یہ سہولیات ہفتے میں چھے دن دفتری اوقات میں میسر ہوگی ، یہ سہولیات سوموار تا جمعرات اور ہفتہ کو صبح نو بجے شام چار بجے تک جبکہ جمعہ والے دن یہ صبح نو بجے تا دن 12:30 تک میسر ہوگی۔

ان سہولیات میں اوورسیز پاکستانی کارڈ کی سہولت موجود نہیں ہوگی جبکہ تمام سہولیات کی فیس نادرا مرکز کے برابر ہوگی اور شہری اپنا متعلقہ جی پی او اور پوسٹ آفس نادرا کی ویب سائٹ سے چیک کر سکتے ہے۔

Watch Live Public News

پولیٹیکل رپورٹر