ویب ڈیسک: ملکی تاریخ کا پہلا '' چیف منسٹر ڈائیلسز پروگرام کارڈ'' وزیراعلی مریم نواز شریف نے منظوری دے دی۔ ڈائیلسز کے مریض کے علاج کے لئے فنڈز 10- لاکھ تک بڑھا دیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں امراض گردہ میں مبتلا ہر مریض کیلئے ساڑھے آٹھ لاکھ ڈائیلسز اور ڈیڑھ لاکھ ٹیسٹ وغیرہ کے لئے مختص کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے ڈائیلسز مریضوں کی مفت ادویات اور ٹیسٹ یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مریضوں کا ڈائیلسزہر صورت جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔ پنجاب میں مزید ڈائیلسز یونٹ قائم کرنے پر اصولی اتفاق کیا گیا ہے۔ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو ڈائیلسز سنٹر میں ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو صوبہ بھر میں ڈائیلسز سنٹرز کی کڑی مانیٹرنگ کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف ملتان میں ڈائیلسز مریضوں میں ایڈز پھیلنے کے واقعہ پر سخت برہمی کا اظہار کردیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی۔
مریم نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈائیلسز کے مریضوں میں ایڈز پھیلنا افسوسناک ہی نہیں، شرمناک بھی ہے۔ فنڈز نہ ہونے کے عذر پر ڈائیلسز رکنا افسوسناک ہے،جاری رہنا چاہیے۔
وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ دیگر صوبوں کے مریض بھی مفت ڈائیلسز کی سہولت سے فیض یاب ہو رہے ہیں۔ پنجاب سے فری ادویات سندھ، بلوچستان اور دیگر صوبوں میں جا رہی ہیں۔
قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا۔ ہیلتھ پروگرام اور پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ محکمہ صحت کی کارکردگی کے تعین کے لئے کے پی آئی مقرر کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ نواز شریف کینسر ہسپتال پر پیش رفت کی رپورٹ پیش کی گئی۔ ہیڈ مقرر کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
پی آئی سی ٹو اورنواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کی زیر تکمیل پراجیکٹ پر رپورٹ پیش کردی گئی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی پی آئی سی ٹو کو سٹیٹ آف آرٹ ہسپتال بنانے کی ہدایت کردی۔
مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ امراض قلب کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی، آلات اور میڈیسن لائی جائیں۔ سپشلسٹ ڈاکٹرز کی جدید ترین ٹریننگ کرائی جائے، ماسٹر ٹرینر تعینات کئے جائیں۔