ڈینگی کیسز کی شرح میں کمی

ڈینگی کیسز کی شرح میں کمی
لاہور ( پبلک نیوز) صوبائی دارالحکومت میں ڈینگی کیسز کی شرح میں کمی ہونا شروع۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا ہے کہ عوام کو ڈینگی سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔ ڈینگی کی تازہ ترین صورتحال کے بارے ہیں آگاہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے کل 3014 بیڈز مختص کر دئیے گئے ہیں۔ پرائیویٹ ہسپتالوں میں 1061 بیڈز مختص ہیں۔ میوہسپتال میں ڈینگی کے لئے 161 بیڈز خالی ہیں۔ جناح ہسپتال میں 131 بیڈز خالی ہیں۔ جنرل ہسپتال میں 127 بیڈز جبکہ گنگارام ہسپتال میں 33 بیڈز خالی ہیں۔ سروسز ہسپتال میں ڈینگی مریضوں کے لیے 137 بیڈز تاحال خالی ہیں۔ ایکسپو سینٹر میں قائم ڈینگی فیلڈ ہسپتال میں 323 بیڈز خالی ہیں۔ شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال میں 53 بیڈز جبکہ چلڈرن ہسپتال میں 49 بیڈز خالی ہیں۔ تمام ہسپتالوں میں ڈینگی مرض کے علاج کے لئے ڈاکٹرز، ادویات اور دیگر طبی سہولیات میسر ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔