رؤف حسن فارغ، شیخ وقاص اکرم پی ٹی آئی کےمرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر

رؤف حسن فارغ، شیخ وقاص اکرم پی ٹی آئی کےمرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کو سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا گیا جبکہ شیخ وقاص اکرم کو پی ٹی آئی کا مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق   پاکستان تحریک انصاف نے رؤف حسن کی جگہ شیخ وقاص اکرم کو پارٹی کا نیا سیکریٹری اطلاعات مقرر کردیا ہے۔

جمعرات کو پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کی جانب سے دو الگ الگ نوٹی فیکیشنز جاری کیے گئے۔

ایک نوٹی فیکیشن کے مطابق رؤف حسن کو سیکریٹری اطلاعات کے عہدے سے الگ کر کے پی ٹی آئی پالیسی تھنک ٹینک کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

دوسرے نوٹی فیکیشن کے مطابق رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم کو پارٹی کا نیا سیکریٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے رواں برس مئی میں شیخ وقاص اکرم کو شیرافضل مروت کی جگہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے عہدے کے لیے نامزد کیا تھا۔

فروری 2024 کے عام انتخابات سے قبل وہ کئی ماہ تک روپوش رہے اور الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد منظرِعام پر آئے۔

شیخ وقاص اکرم فروری 2024 کے عام انتخابات میں جھنگ کے حلقہ این اے 109 جھنگ 2 سے پی ٹی آئی کی حمایت سے آزاد رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

Watch Live Public News