رواں سال پنجاب میں ڈینگی سے 20 اموات رپورٹ

رواں سال پنجاب میں ڈینگی سے 20 اموات رپورٹ
لاہور ( پبلک نیوز) رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے 5,133 کنفرم کیسز جبکہ شہر لاہور سے ڈینگی کے 3,847 کنفرم کیسز کے ساتھ اموات کا سلسلہ بھی بڑھنے لگا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 231 نئے مریض رپورٹ، کورونا کے بعد ڈینگی میں بھی لاہور ہاٹ سپاٹ ایریا برقرار ڈینگی مچھر کے وار تیز سے تیز ہونے لگے۔ یکم ستمبر سے 14 اکتوبر تک ڈینگی سے صوبے بھر میں 20 اموات رپورٹ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 231 کیسز رپورٹ جبکہ لاہور سے ڈینگی کے 146 نئے مریض ہسپتالوں میں پہنچ گئے۔ محکمہ صحت کے مطابق 64 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ڈینگی مریضوں کی تعداد رواں ماہ کی سب سے زیادہ کیسز گزشتہ 24 گھنٹؤں میں رپورٹ ہوئے 675 کیسز کنفرم جبکہ 670 مشتبہ مریض سرکاری و نجی ہسپتالوں میں زیر علاج۔ لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 740 مریض داخل ہیں جبکہ لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں سے جناح ہسپتال ، سر گنگا رام ، سروسز ہسپتال ،جنرل ہسپتال سمیت میاں منشی ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کے لئے مختص وارڈز میں جگہ ختم ہوگئی۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور کے علاوہ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 643 مریض داخل ہیں جبکہ فیلڈ ہسپتال سمیت مختلف اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ پنجاب حکومت کی جانب سے ڈینگی سے بچاو اور اسکے تدارک کے لئے تاحال مچھر مار سپرے سمیت فوگنگ کا عمل تاحال شروع نا ہوسکا جبکہ ضلعی انتظامیہ بھی لوگوں کو اپنی مدد آپ کے تحت گھروں میں مچھر مار سپرے کرنے کی ہدایات جاری کرنے سمیت مساجد سے اعلانات تک محدود ہے۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔