اداکارہ ثناء فخر شادی کے14 سال بعد شوہر سے علیحدہ

اداکارہ ثناء فخر شادی کے14 سال بعد شوہر سے علیحدہ
پاکستان کی نامور اداکارہ ثناء شادی کے 14 سال بعد شوہر فخر جعفری سے علیحدہ ہوگئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ثناء نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں انہوں نے اپنی علیحدگی کی اطلاع دیتے ہوئے لکھا کہ بریک اپ دکھ دیتا ہے لیکن کبھی کبھار خود کو ٹوٹنے سے بچانے کیلئے رشتہ ختم کرنا ضروری ہوجاتا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ بڑی عزت کے ساتھ میں نے اور فخر نے شادی کے کئی سالوں بعد اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ دکھ کا لمحہ ہے پر مجھے یقین ہے کہ خدا نے ہم دونوں کے لیے کچھ اور اچھا فیصلہ کیا ہے۔
آخرمیں انہوں نے شوہر فخر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ رپورٹس کے مطابق ثناء اور ماڈل فخر کی شادی 2008 میں ہوئی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔