’اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہو گا‘

’اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہو گا‘

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 10 فیصد ایڈہاک الاؤنس کی سمری مسترد کر دی گئی ہے.

کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر فواد چودھری نے میڈیا بریفنگ دی، کابینہ کے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہو گا، وفاقی کابینہ نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 10 فیصد ایڈہاک الاؤنس دینے کی سمری مسترد کر دی .

وزیراطلاعات کا کہناتھا کہ وفاقی کابینہ کو ایف بی آر میں سائبر حملے سے متعلق بریفنگ دی گئی، پاکستان کی ویب سائٹس پر 10لاکھ سے زیادہ حملے ناکام بنائے گئے، ایف بی آر کی ویب سائٹ پر 14 اگست کو حملے کیے گئے، بھارت نے اسرائیلی کمپنی سے مل کر واٹس ایپ صارفین کا ڈیٹا ہیک کرنے کی کوشش کی، ملک میں جلد فائیوجی کا آغاز ہوجائے گا، وزیر اطلاعات نے کہا مختلف ٹیلی کام کمپنیز فائیو جی ٹیکنالوجی میں دلچسپی لے رہی ہیں، کابینہ اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق معاملہ زیربحث آیا.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔