گوجرانوالہ (پبلک نیوز) تھانہ کینٹ پولیس کی انوکھی کارروائی، ساتویں جماعت کے 13 سالہ سکول طالب علم حامد کے خلاف 452،506 اور 427 جیسی کرمنل دفعات شامل کر کے ایف آئی آر درج کر دی۔ طالب علم حامد کا کہنا ہے کہ ساتویں جماعت کا طالب علم ہوں گھر والوں سے پتہ لگا کہ پولیس مجھےڈھونڈ رہی ہے۔ میری کسی سے نہ تو کوئی لڑائی ہے اور نہ کبھی کسی کو دھمکایا۔ گھر والوں سے پتہ لگا کہ میرے خلاف ایف آئی آر ہمسائیوں نے درج کروائی ہے۔ حامد کے مطابق ہمسائیوں کے ساتھ اے سی لگانے کی بنا پر میرے بڑوں کی تُو تکار ہوئی تھی۔ معمولی نوک جھونک پر پولیس نے ہم سب پر ایف آئی آر درج کر دی۔ میرا واقعہ سے کوئی تعلق ہی نہیں اور نہ ہی موقع پر موجود تھا۔ طالب علم اپیل کی کہ وزیر اعلی نوٹس لے کر واقع کی انکوئری میرٹ پر کروائیں۔