ورلڈ کپ 1992 کے کھلاڑیوں کی جرسی خریدنا چاہتے ہیں؟

ورلڈ کپ 1992 کے کھلاڑیوں کی جرسی خریدنا چاہتے ہیں؟
لاہور (پبلک نیوز) شائقینِ کرکٹ کے لیے خوشخبری، پاکستان کرکٹ بورڈ کے آن لائن مرچنڈائز اسٹور سے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 1992 کی جرسی خرید سکیں گے۔ ورلڈ کپ 1992 کی جرسی پی سی بی کی لیگیسی سیریز کا پہلا ایڈیشن ہے۔ بورڈ کا سب سے پہلے اس جرسی کو لانچ کرنے کا مقصد اپنی اس تاریخی اور شاندار کامیابی کی یاد تازہ کرنا ہے۔ اس فتح نے ملک میں کھیل کا ایک نیا کلچر متعارف کروایا، جس نے بہت سے افراد کو کھیل کی جانب راغب کیا۔ ورلڈ کپ 1992 کی ایک عظیم کہانی یہ بھی ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے عمران خان جو اب پی سی بی کے پیٹرن ان چیف ہیں ان کی قیادت میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ کو 22 رنز سے شکست دی تھی۔ پی سی بی کے نئے چئیرمین رمیز راجہ بھی اس اسکواڈ کا حصہ تھے۔ پی سی بی کا مرچنڈائز پروگرام آج شام 5 بجے سے آن لائن بکنگ کر رہا ہے۔ پی سی بی کا آن لائن اسٹور http://www.shop.pcb.com.pk پر دستیاب ہو گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔