ساہیوال میں انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے ملک میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ فورسز کے جوانوں نے ساہیوال کے علاقے مڈھالی روڈ پر اہم کارروائی کرکے 2 دہشتگردوں گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار دہشت گرد شہر میں دہشت گردی کے منصوبے پر کام کر رہے تھے۔ انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد میانوالی کے رہائشی ہیں۔ گرفتار دہشت گردوں سے اسلحہ، بارودی مواد، بیٹریز اور منافرت پر مبنی میٹریل برآمد کر لیا گیا ہے۔