چمران ون ،ایران کا ریسرچ سیٹیلائٹ  خلا میں پہنچ گیا، سگنل وصولی شروع

chamran-1 irani stalite launched successfully
کیپشن: chamran-1 irani stalite launched successfully
سورس: google

  ویب ڈیسک : چمران ون ۔۔۔ ایران نے اپنا ریسرچ سیٹیلائٹ  خلا میں روانہ  کر دیا۔ جس کے سگنلز زمین پر موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے 'ارنا' کے مطابق 60 کلو گرام وزنی ' چمران ون' سیٹیلاٹ کو ہفتے کو خلا میں روانہ کیا گیا جو کامیابی سے 550 کلومیٹر دور خلا کے مدار میں پہنچ گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ریسرچ سیٹیلائٹ کو پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے مقامی سطح پر بنائے گئے راکٹ 'قائم 100' کی مدد سے خلا میں بھیجا گیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق سیٹیلائٹ سے زمین پر سگنل موصول ہوئے ہیں۔

اس سے قبل رواں برس جنوری میں ایران نے کہا تھا کہ اس نے کامیابی کے ساتھ تین سیٹیلائٹ خلا میں بھیجے ہیں۔

ایران کے نو منتخب صدر مسعود پزشکیان کے اقتدار میں آںے کے بعد تہران نے یہ پہلا سیٹیلائٹ خلا میں روانہ کیا ہے جس کا مقصد بلندی پر ہارڈویئر اور سافٹ ویئر سسٹم کی ٹیسٹنگ ہے۔

چمران 1 ریسرچ سیٹلائٹ کو ایران الیکٹرانک انڈسٹریز اسپیس گروپ صا ایران نے ایرو اسپیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور  نالج بیسڈ نجی کمپنیوں کے تعاون اور شراکت  سے تیار کیا ہے۔

اس سیٹلائٹ کا وزن تقریباً 60 کلو گرام ہے اور اس کا بنیادی مشن ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر سسٹمز کی جانچ کرنا ہے ۔

قائم- 100  سیٹیلائٹ لانچر ٹھوس ایندھن  سے چلتا ہے ۔ اسے پاسداران انقلاب فوج کے ایرو اسپیس یونٹ کے ماہرین نے  تیار کیا ہے ۔ 

Watch Live Public News